Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / جڑواں ہمشکل بھائی 20 سال تک ایک ہی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرتے رہے

جڑواں ہمشکل بھائی 20 سال تک ایک ہی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرتے رہے

چین کے دو جڑواں ہمشکل بھائی 20 سالوں سے ایک ہی ڈرائیونگ لائسنس استعمال کر رہے ہیں۔ اب اُن میں سے ایک بھائی کےگنجے پن کی وجہ سے پولیس نےا نہیں گرفتار کرلیاہے۔چینی میڈیا کے مطابق دونوں بھائی 2017ء تک بغیر کسی مسئلے کے ایک ہی لائسنس استعمال کرتے رہے۔ ان جڑواں بھائیوں میں ایک بھائی

کو پی کر گاڑی چلانے کی عادت تھی، جس کی وجہ سے اُن کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ ہوا، اس پر اس بھائی نےدوسرے بھائی کا لائسنس استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصے بعدشرابی بھائی نے دوسرے بھائی کا لائسنس بھی منسوخ کرا دیا لیکن اس وقت تک شرابی بھائی کا لائسنس بحال ہو چکا تھا، اس لیے دونوں بھائی یہی استعمال کرنے لگے۔ کافی عرصے تک دونوں ایک دوسرے
کے لائسنس منسوخ ہونے پر ایک ہی لائسنس استعمال کرتے۔دونوں بھائیوں کی بدقسمتی کا آغاز تب ہواجب ایک بھائی گنجا ہونا شروع ہوگیا۔دونوں بھائیوں کی یہ ترکیب چینی صوبے ہیلونگجیانگ کے ٹاؤن جیا موسی کی پولیس کے سامنے آگئی، جس کے بعد انہیں گرفتار

کرلیا گیا۔اس بار پولیس نے ایک بھائی کو منسوخ لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کے شک میں روکا تو انہوں نے اپنے دوسرے بھائی کا لائسنس پیش کر دیا اور خود کو دوسرا بھائی ظاہر کیا۔ پولیس نے ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے۔ اس سے پولیس پر ساری حقیقت کھل گئی۔پولیس نے اپنا ڈیٹا بیس چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک بھائی کے سر پر پورے بال ہیں جبکہ دوسرا بھائی گنجا ہونا شروع ہو گیا ہے۔پولیس نے جب ڈرائیونگ کرنےو الے بھائی سے ہیٹ اتارنے کا کہا تو معلوم ہوا کہ یہ تو وہ بھائی نہیں جو خود کو ظاہر کر رہا ہے۔ثبوت سامنے آنے پر پکڑے جانے والےبھائی نے اعتراف کرلیا کہ وہ اپنےجڑواں بھائی کا لائسنس استعال کر رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں بھائی 20 سالوں سے ایسا کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کو 2 ہزار یوان جرمانہ کیا گیا ہے۔ پولیس اس پر مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com