Breaking News
Home / اہم خبریں / عمران خان کا تختہ الٹنے کے لیےعالمی سازش تیار، کون کون ملوث ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

عمران خان کا تختہ الٹنے کے لیےعالمی سازش تیار، کون کون ملوث ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عالمی سطح پر ایک سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

 سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے ۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ پنجاب میں آئی جی ، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے۔ کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔

About admin

Check Also

پنچھی اڑنا شروع۔۔پرویز خٹک پی ٹی آئی چھوڑنے جارہے ہیں؟ کون سی پارٹی جوائن کریں گے۔۔حکومتی صفوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com