Home / پاکستان / فضل الرحمان فتویٰ دیں ، بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے محمود خان اچکزئی نے عوام کو لوٹ مار کے لیے اکسانے کی کوشش کی

فضل الرحمان فتویٰ دیں ، بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے محمود خان اچکزئی نے عوام کو لوٹ مار کے لیے اکسانے کی کوشش کی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محمود خان اچکزئی پی ڈی ایم جلسوں میں انتشار پھیلانے کی روش سے باز نہ آئے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں محمود خان اچکزئی نے عوام کو لوٹ مار کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے خطاب کے دوران کہا فضل الرحمان فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے۔دوسری جانب

نجی ٹی وی اے آر وائے سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے بیانیے کو عوام مسترد کر دیا جبکہ جے یو آئی ف کو بھی اسلام آباد راولپنڈی کے مدارس نے مسترد کر دیا۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا فضل الرحمان نے جو آج فتوے دیے، پہلے وہ خود تو ان کا جواب دیں، کل جب صوفی محمد ایسے فتوے دیتے تھے تو فضل الرحمان تنقید کرتے تھے۔ فضل الرحمان پارلیمنٹ میں کہا کرتے تھے کہ صوفی محمد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com