Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / وہ 5 چیزیں جو کسی لڑکی میں ہوں تو مردوں کو اس کی جانب بے حد کشش محسوس ہوتی ہے، رشتے کروانے والی خاتون نے مشورہ دےدیا

وہ 5 چیزیں جو کسی لڑکی میں ہوں تو مردوں کو اس کی جانب بے حد کشش محسوس ہوتی ہے، رشتے کروانے والی خاتون نے مشورہ دےدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سویڈن کی رشتے کرانے والی اینا بے نامی خاتون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں خواتین کو مردوں کی نظر میں پرکشش بننے کے پانچ طریقے بتا دیئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اینا بے کا کہنا ہے کہ ”اپنے شریک حیات کے لیے خود کو پرکشش رکھنے کے لیے خواتین کو کچھ حربے اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بصورت دیگر وہ طویل مدتی تعلق میں اپنے شریک حیات کے دل سے اتر جاتی ہیں۔ پہلے نمبر پر خواتین کو چاہیے کہ وہ خود کو ہمہ وقت اپنے شریک حیات کے لیے دستیاب مت رکھیں۔ بسااوقات وہ اس کے برعکس روئیے کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کے شوہر کے لیے انہیں پانا ایک ’چیلنج‘ ثابت ہو۔ مردوں کے کے ذہن بہت عجیب ہوتے ہیں اور وہ ایسے چیلنجز کو پسند کرتے ہیں۔ اینا بے کا کہنا تھا کہ ”اپنے پارٹنر کی نظروں میں پرکشش رہنے کے لیے آپ کو خوداعتماد ہونا چاہیے اور اپنے پارٹنر سے عزت کا تقاضا کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے پارٹنر سے بے انتہاء محبت بھی کرنی چاہیے اور اس کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے شریک حیات کو اس کے احساسات کھل کر بیان کرنے کا موقع دیں اور ان کی وجہ سے انہیں ’جج‘ مت کریں۔ یہ وہ پانچ چیزیں ہیں کہ جن پر عمل کیے بغیر تعلق کو طویل مدت تک نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ان باتوں پر عمل کیے بغیر خواتین طویل عرصے تک اپنے شریک حیات کی نظروں میں پرکشش نہیں رہ پاتیں۔“

About admin

Check Also

وہ وقت جب کترینہ کیف چپکے سے پاکستان آئیں

پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنی مہارت اور خوبصورت ڈیزائننگ کے باعث دنیا بھر میں اپنا لوہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com