Breaking News
Home / اہم خبریں / مغربی معاشرہ کی شرمناک جھلک

مغربی معاشرہ کی شرمناک جھلک

لندن (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی وجاہت علی خان کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔ برطانیہ میں خواتین کی طرف سے بچیوں کے ساتھ غلط کاری کے کیسز میں شرمناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، پولیس اور مختلف چیرٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق2015ء سے لے کر2019ء تک انگلینڈ اور ویلز میں اس قسم کے جرائم کے10400سے

زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے، ماہرین کے مطابق اس طرح کی غلط کاری کے کیسز سے متعلق ابھی تک مکمل انڈر اسٹینڈنگ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ ایسے شرمناک جرائم کے واقعات کی تعداد گزشتہ چار سال میں زیادہ ہوئی ہے، یہ تعداد1249 سے بڑھ کر 2297 ہوئی ہے اور یہ اضافہ84فیصد ہے، ڈرہم یونیورسٹی کی ایک محقق ڈاکٹر آندریا ڈارلنگ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اس قسم کے واقعات کی اطلاع اداروں تک پہنچتی ہی نہیں، چنانچہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ بچیوں کے ساتھ غلط کاری کے کیسز کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، انہوں نے کہا مردوں کی طرف سے خواتین یا بچیوں کے ساتھ غلط کاری تو سمجھ میں آتی ہے لیکن چھوٹی بچیوں کے ساتھ خواتین کی غلط کاری بلکہ بے شمار کیسز میں مائوں کے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایسے جرائم کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،

Share

About admin

Check Also

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہ کرنے والوں کیساتھ کیا ہوگا؟ اہم اعلان سامنے آگیا

15 مئی سے لاگو ہونے والی نئی واٹس ایپ پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com