Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا اس چیز کا ٹیسٹ نہیں کروا لیتاسعودی لڑکی نے بارات کے موقع پر ایسی فرمائش کردی ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

شادی نہیں کروں گی جب تک دولہا اس چیز کا ٹیسٹ نہیں کروا لیتاسعودی لڑکی نے بارات کے موقع پر ایسی فرمائش کردی ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

ریاض: سعودی عرب میں دلہن نے شادی کی تقریب دلہا کے کرونا ٹیسٹ سے مشروط کردی، نکاح سے قبل دلہا کو کرونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک دوشیزہ نے اپنی شادی سے قبل شرط عائد کی کہ جب تک دلہا کرونا ٹیسٹ نہیں کرواتا وہ نکاح نہیں کرے گی۔

دلہن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مملکت میں بھی اس وبائی مرض سے ہر کوئی پریشان ہے۔
وداد نامی لڑکی جس کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں نے یہ کہہ کر خاندان والوں کو حیران کردیا کہ جب تک لڑکا کرونا ٹیسٹ نہیں کروالیتا وہ نکاح کے لیے رضامند نہیں ہوں گی۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ جس نوجوان سے اس کی منگنی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ سوشل ہے اور ہمیشہ دوستوں کے ساتھ ہی رہتا ہے، ان دنوں کرونا کی وبا نے ہر ایک کو پریشان کررکھا ہے ایسے میں اگر اسے بھی یہ وائرس لگا ہو تو وہ کس طرح اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہے۔دلہن کا کہنا تھا کہ میری ایک عزیز دوست بھی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی تھی مرض کے بارے میں معلوم ہونے کے محض 24 گھنٹے کے اندر ہی وہ دنیا سے چل بسی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ دلہا بھی کرونا ٹیسٹ کروائے۔

About admin

Check Also

ماں باپ کی وفات کے بعد ہر رات ایک نیا شخص میرے جسم سے کھیلتا تھا کیون

مجھے بچپن میں ہی اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ ماں اللہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com