Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے :

حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے :

کوہاٹ (ویب ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی بروقت کاروائی ، بین الاضلاعی کار لفٹرگروہ کی دو خواتین ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض گرفتار، مسروقہ کار مالیتی 34 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او

تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو نیو سٹی فیز II علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا سے کار ٹیوٹا کرولا GLI نمبر BRV/287 ماڈل 2020 چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور محمود احمد اے ایس آئی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے برہان انٹرچینج داخلہ پشاور ناکہ بندی کی جو اس دوران ناکہ بندی پوائنٹ پر دو خواتین کار لفٹر ز کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کر لیا۔ اس کاروائی میں گرفتار ہونے والی خواتین کار لفٹرز کے نام ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض سکنائے کھلہ بٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبر پختونخواہ معلوم ہوئے ہیں ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال اور انکی ٹیم کو خصوصی طور پر شاباش دی اور کہا کہ اٹک پولیس ایسے منظم کارلفٹر گروہ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

About admin

Check Also

میری قبر پر مجھ سے ملنے آنا ۔۔ یہ لڑکی 10 سال سے قبرستان میں کیوں بیٹھی ہے؟ جانیے ثمینہ کی کہانی، جس نے لوگوں کو رلادیا

میری قبر پر مجھ سے ملنے آنا ۔۔ یہ لڑکی 10 سال سے قبرستان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com