Home / دلچسپ و عجیب / سارا خاندان جوتا چوم چوم کر پاگل ہو گیا

سارا خاندان جوتا چوم چوم کر پاگل ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک لڑکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس سے کہنے لگا ”جانوں مجھے کوئی ایسا تحفہ دے دو جسے میں اپنے پاس سنبھال کر رکھ سکوں“لڑکی نے اپنے جوتے کا تلا اُتار کر دیدیا۔لڑکا وہ تلا سنار کے پاس لے گیا اور اسے کہا ”دیکھو چاندی کا فریم بنا کر اس تلے کو اس میں جڑ دو۔

اور نہایت احتیاط اور محبت سے کام کرنا “سنار نے کہا ”ٹھیک ہے کل آ کر لے جانا“اگلے روز لڑکا تلا لینے گیا تو سنار نے پوچھا ”یار یہ جوتا کس پیر صاحب کا ہے؟ “لڑکے نے کہا ” یہ پیر صاحب کا نہیں بلکہ میری محبوبہ کا ہے“سنار نے جب یہ سُنا تو سن کر لال پیلا ہوگیا” اٹھ خبیث کی اولاد، کل سے میرا سارا خاندان جوتی چوم چوم کے پاگل ہوگیا ہے۔۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ ایک شخص کے ہاں صرف بیٹیاں تھیں ہر مرتبہ اس کو امید ہوتی کہ اب تو بیٹا پیدا ہوگا مگر ہر بار بیٹی ہی پیدا ہوتی اس طرح اس کے ہاں یکے بعد دیگرے چھ بیٹیاں ہوگئیں اس کی بیوی کے ہاں پھر ولادت متوقع تھی وہ ڈر رہا تھا کہ کہیں پھر لڑکی پیدا نہ ہو جائے شیطان نے اس کو بہکایا ۔ چنانچہ اس نے ارداہ کرلیا کہ اب بھی لڑکی پیدا ہوئی تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا۔ اس کی کج فہمی پر غور کریں بھلا اس میں بیوی کا کیا قصور۔رات کو سویا اس نے عجیب وغریب خواب دیکھا اس نے دیکھا کہ قیامت برپا ہو چکی ہے اس کے گناہ بہت زیادہ ہیں جن کے سبب اس پر جہنم واجب ہوچکی ہے۔لہٰذا فرشتوں نے اس کو پکڑا اور جہنم کی طرف لےگئے پہلے دروازے پر گئے۔ تو دیکھا کہ اس کی ایک بیٹی وہاں کھڑی تھی جس نے اسے جہنم میں جانے سے روک دیا۔فرشتے اسے لے کر دوسرے دروازے پر چلے گئے۔

وہاں اس کی دوسری بیٹی کھڑی تھی جو اس کے لئے آڑ بن گئی۔ اب وہ تیسرے دروازے پر اسے لے گئے وہاں تیسری لڑکی کھڑی تھی جو رکاو ٹ بن گئی۔ اس طرح فرشتے جس دروازے پر اس کو لے کر جاتے وہاں اس کی ایک بیٹی کھڑی ہوتی جو اس کا دفاع کرتی اور جہنم میں جانے سے روک دیتی۔ غرض یہ کہ فرشتے اسے جہنم کے چھ دروازوں پر لے کر گئے مگر ہر دروازے پر اس کی کوئی نہ کوئی بیٹی رکاوٹ بنتی چلی گئی۔اب ساتواں دروازہ باقی تھا فرشتے اس کو لے کر اس دروازے کی طرف چل دیئے اس پر گھبراہٹ طاری ہوئی کہ اس دروازے پر میرے لئے رکاوٹ کون بنے گا اسے معلوم ہوگیا کہ جو نیت اس نے کی تھی۔ غلط تھی وہ شیطان کے بہکاوے میں آگیا تھا۔ انتہائی پریشانی اور خوف ودہشت کے عالم میں اس کی آنکھ کھل چکی تھی اور اس نے رب العزت کے حضور اپنے ہاتھوں کو بلند کیا اور دعا کی۔ اللھم ارزقنا السابعۃاے اللہ مجھے ساتویں بیٹی عطا فرما۔اس لئے جن لوگوں کا قضا وقدر پر ایمان ہے انہیں لڑکیوں کی پیدائش پر رنجیدہ خاطر ہونے کی بجائے خوش ہونا چائیے ایمان کی کمزوری کے سبب جن بد عقیدہ لوگوں کا یہ تصور بن چکا ہے کہ لڑکیوں کی پیدائش کا سبب ان کی بیویاں ہیں یہ سرا سر غلط ہے اس میں بیویوں کا یا خود ان کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ میاں بیوی تو صرف ایک ذریعہ ہیں پیدا کرنے والی ہستی تو صرف اللہ وحدہ لاشریک لہ ہے وہی جس کو چاہتا ہے لڑکا دیتا ہےجس کو چاہتا ہے لڑکی دیتا ہے جس کو چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

میں اس دوست سے محبت کرتی تھی اس لیے اسے اپنے شوہر کے لیے لے آئی اپنے گھر اور۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئی بھی لڑکی یہ بات پسند نہیں کرتی کہ اُس کا شوہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com