Breaking News
Home / پاکستان / اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں۔۔۔کون کون سے اساتذہ متاثر ہوں گے، بری خبر سنادی گئی

اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں۔۔۔کون کون سے اساتذہ متاثر ہوں گے، بری خبر سنادی گئی

 لاہور(ویب ڈیسک )سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود ہزاروں اساتذہ مقررہ تاریخ تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کر سکے، متعلقہ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کے امکان پر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کی دھمکی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کا بھرتی کے بعد

پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈلائنز کے باوجود صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ پروفیشنل ڈگری بی ایڈ مکمل نہ کر سکے، مقررہ ڈیڈلائن تک پروفیشنل ڈگری بی ایڈ حاصل نہ کرنے والے ہزاروں اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان تھا۔ اساتذہ کے احتجاج کی دھمکی پر محکمہ تعلیم نے ڈیڈ لائن میں توسیع کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے، نئی سمری کے مطابق ایک سال کی توسیع ملنے کے بعد اساتذہ کو مستقل ہونے کے لئے مقررہ وقت میں پروفیشنل ڈگری بی ایڈ کرنا لازمی ہو گا، ایک سال کی توسیع ملنے کے باوجود بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، یاد رہے کہ بی ایڈ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اساتذہ کے احتجاج کی دھمکی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com