Home / انٹرٹینمنٹ / پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے آغا وقار کہاں ہے اور کس حال میں ہیں

پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرنے والے آغا وقار کہاں ہے اور کس حال میں ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) !پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پانی سے گاڑی چلانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کرنے والے خود ساختہ انجینئر آغاز وقار ان دنوں نہایت مفلوک الحاک اور مقروض ہیں اور پانی والی گاڑی کی طرح ان کی سرکاری نوکری بھی نہیں چل پا رہی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق آغا وقار احمد پٹھان ان دنوں سکھر پولیس رینج میں گریڈ 16 کے ملازم ہیں اور ایس ایس پی خیرپور کے دفتر میں اسٹینوگرافر کے طور پر حال ہی میں عدالتی چارہ جوئی کے بعد اپنی تقرری کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ خیر پور میں ملازمت جوائن کرتے ہی انہوں نے ایس ایس پی خیرپور شبیر سیٹھر کو طبی بنیادوں پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی۔ ایس ایس پی کے مطابق ان کے سمجھانے بجھانے کے باوجود وہ اصرار کرتے رہے جس پر انہوں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست اپنی سفارش کے ساتھ سکھر پولیس رینج میں بھیج دی جس پر ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رند نے طبی بنیادوں پر آغا وقار احمد پٹھان ریٹائرمنٹ کی درخواست منظو کرلی اور پچیس اپریل کو انہیں ایس ایس پی خیرپور کے دفتر سے ہٹا کر سید پرویز احمد شاہ کو نیا اسٹینوگرافر تعینات کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آغا وقار پٹھان کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے سکھر پولیس رینج نے محکمانہ کاروائی شروع کردی ہے۔ سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنے والے آغا وقار پٹھان نے اگست 2012 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی سرپرستی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر پانی سے گاڑی چلانے کا دعویٰ کرکے خوب شہرت حاصل کی تھی انہوں نے سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پانی سے گاڑی چلانے کا مبینہ مظاہرہ بھی کیا تھا اور اس وقت کی پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔

Share

About admin

Check Also

دوران پرواز پاکستانی لڑکے نے ائیر ہوسٹس کو پرپوز کردیا لیکن پر عملے نے اس کے ساتھ وہ کیا جو اس نے خوابوں خیالوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا

چائنا ایسٹرن ایئر لائن کے عملے میں موجود ایک لڑکی نے کبھی سوچا بھی نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com