Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

دنیا بھر سے روز دلچسپ و عجیب خبریں آتی رہتی ہیں اور ایسی ہی ایک انتہائی دلچسپ خبر امریکا کے ایک ہسپتال سے آئی ہے جہاں پر نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں، ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب

ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں۔ پورٹ لینڈ، امریکا کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسوں نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے بچوں کو جنم دیا۔ ہسپتال نے اس انوکھے اتفاق کی خبر مارچ میں اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی۔ ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے پہلے بھی وہ سب نرسیں دوست تھیں لیکن اب سب زیادہ قریب آ گئیں ہیں۔ سوسی نے بتایا کہ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی تھیں۔ 8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے  فوٹوگرافی کے لیے برنسوک میں جمع ہوئیں، تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر کارلے مرے کا کہنا ہے کہ انہیں اس گروپ کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا۔۔ ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔

Share

About admin

Check Also

چھت سے آنے والی گرمی سے چھٹکارہ پائیں اور کریں اس کی تپش کا خاتمہ، جس سے گھر رہے ہمیشہ ٹھنڈا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی میں جہاں کھڑکیاں اور دروازے بند کرکے سکون حاصل کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com