Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ’میری بارات آنی ہے اور سڑک ٹوٹی ہوئی ہے اسے بنوادیں‘ دلہن خود ہی درخواست لے کر پہنچ گئی

’میری بارات آنی ہے اور سڑک ٹوٹی ہوئی ہے اسے بنوادیں‘ دلہن خود ہی درخواست لے کر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کی شادی دھوم دھام سے ہو اور اُس کی شادی کے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہوں تاکہ اُس کی شادی ایک یادگاری بن جائے لیکن یہاں پر تو ایک لڑکی سڑک ٹوٹی ہوئی ہونے کی شکایت لے کر خود ہی مجسٹریٹ کے پاس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑکی اپنی بارات سے پہلے گاؤں کی سڑک کی مرمت کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے دفتر پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ نامی لڑکی کی بارات 27 فروری کو آنی ہے، وہ اس سلسلے میں خود ہی ڈی ایم کے دفتر پہنچی اور شکایت کی کہ اس کے گاؤں کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے بارات کو آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے جلد از جلد سڑک کی مرمت کا کام کروایا جائے۔ڈی ایم نے دلہن کی درخواست متعلقہ افسر کو دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ گاؤں جا کر سڑک کا جائزہ لیں اور کسی بھی طرح فنڈز کا انتظام کرکے بارات سے پہلے سڑک کی مرمت مکمل کریں۔ دوسری جانب بھارت کے سٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کرتار پور صاحب دیکھنا چاہتے ہیں۔ کپل شرما نے بھارتی وقت کے مطابق شام چار بجے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ کپل شرما سے ایک پاکستانی مداح نے سوال پوچھا کہ وہ پاکستان کب آئیں گے؟ اس پر کپل شرما نے کہا کہ وہ کرتار پور صاحب جانا چاہتے ہیں، لیکن دیکھتے ہیں کہ انہیں یہ  موقع کب ملے گا۔

About admin

Check Also

ایک 22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا”… نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان2

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com