Home / پاکستان / ٹپ کیساتھ بل بھی ملا لیکن بختاور نے مہندی سےکیا چیز بنوانے کی خواہش کی تھی؟ مہندی لگانیوالی خاتون کا موقف آگیا

ٹپ کیساتھ بل بھی ملا لیکن بختاور نے مہندی سےکیا چیز بنوانے کی خواہش کی تھی؟ مہندی لگانیوالی خاتون کا موقف آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت

کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کو مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی، ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دولہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔ اس موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی۔ ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایا کہ بختاور بھٹو کو مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔

About admin

Check Also

نااہلی،پارٹی تحلیل، یا کچھ اور۔۔۔ اب عمران خان اور PTI کیخلاف کیا ہوسکتاہے؟اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سنائے گئے فیصلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com