Breaking News
Home / اسلامک واقعات / خوشگوار لمحات، مولانا طارق جمیل کیساتھ موجود یہ لڑکی دراصل کون ہے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

خوشگوار لمحات، مولانا طارق جمیل کیساتھ موجود یہ لڑکی دراصل کون ہے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا شمار عالم اسلام کے نامور علماء کرام میں ہوتا ہے وہ اپنی ایمانداری اور سبق آموز بیانات کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھے اور جانے جاتے ہیں۔ ابھی چند یوم قبل مولانا طارق جمیل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

یہ تصاویر مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تھیں جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں مولانا طارق جمیل اور ان کی پوتی بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں دادا اور پوتی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا ”محبت“ کہلاتی ہے۔‘انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’ان تصویروں میں ان کے ساتھ ان کی پوتی ہیں۔‘ طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو انہوں نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 60 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

Share

About admin

Check Also

پرندوں کو کھانا کھلانے سے کیا کچھ ملتا ہے؟ حضرت علی ؓ نے اس بارے میں کیاارشادفرمایاہے؟

اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور تمام مخلوقات میں اس کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com