Home / موسم / بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جاتی سردی لوٹ آئے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے، فروری کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک میں کوئی خاص بارشیں نہیں ہوئی، اسی باعث سردی کی شدت میں کمی آ گئی تھی۔

 تاہم فروری کے ماہ میں بارشوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اسی باعث کم ہوتی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ خاص کر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں فروری کے ماہ میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے کئی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری جبکہ وسطی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مغربی سسٹم کی آمد کا امکان ہے۔ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ برس مون سون سیزن کے دوران ریکارڈ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں سردی کا موسم معمول سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔

About admin

Check Also

طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com