Home / Other / 2ماہ قبل شادی کرنے والے جوڑے نیہا ککڑ کا اپنے شوہر روہن پریت کیساتھ ایسا اقدام کہ فین زارو قطار رو پڑے

2ماہ قبل شادی کرنے والے جوڑے نیہا ککڑ کا اپنے شوہر روہن پریت کیساتھ ایسا اقدام کہ فین زارو قطار رو پڑے

نیو دہلی(نیوز ڈیسک) گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت کا شمار بھارت کے معروف سنگرز میں ہوتا ہے جو اب تک بہت سے ہٹ گانے گا چکے ہیں۔ بالی وڈ کی مقبول نوبیاہتا جوڑی گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل

کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بالی وڈ کے مقبول شوز میں نیہا اور روہن شادی سے متعلق نت نئے انکشافات کرتی دکھائی دیتے ہیں جب کہ اب نیہا نے اپنے شوہر سے متعلق انڈین آئیڈیل شو میں دلچسپ انکشاف کیا۔ گلوکارہ نیہا ککڑ نے شو کے دوران اپنے مداحوں کے سامنے انکشاف کیا کہ جب میں نے روہن کو شادی کا کہا تو وہ رونے لگ گئے، پھر میں نے روہن سے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ابھی بھی موقع ہے یہی روک لیتے ہیں ہم شادی نہیں کرتے۔ دوران شو روہن پریت نے نیہا کی بات کاٹتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل خوشی کے آنسو تھے۔ شو کے اختتام پر گلوکار روہن پریت نے شادی سے خوفزدہ مداحوں کو ایک خاص پیغام بھی دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمیں شادی نہیں کرنی، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پلیز ایک بار شادی کریں یقین کریں یہ ایک احساس ہے جو آپ نے پہلے کبھی محسوس نہ کیا ہوگا۔

About admin

Check Also

میرے دونوں ہاتھ نہیں ہیں لیکن باپ کاخواب پوراکردیا…۔معذورلڑکی جس نے ”بیٹا”بننے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ”پوزیشن” لاکرسب کوحیران کردیا

صنعاء (نیوز ڈیسک )تعلیم کی اہمیت سب سے بڑھ کرہے ،چاہے انسان کے ساتھ کتنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com