Breaking News
Home / آرٹیکلز / احساس کی دنیا

احساس کی دنیا

ایک ریڑھی والے سے گول گپے کھانے کے بعد میں نے پوچھا ۔۔”بھائی !! لاہور کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی ہوتی ہیں؟”تو انہوں نے سامنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “سامنے اس ہوٹل کے پاس ۔”

میں جلدی جلدی وہاں پہنچا تو ہوٹل پہ چائے پینے والوں کا بہت رش تھا۔ہم نے بھی یہ سوچ کر چائے کا آرڈر دے دیا کہ چائے میں کوئی خاص بات ہو گی ۔چائے واقعی بڑی مزیدار تھی ۔جب ہم چائے کا بل دینے لگے تو یاد آیا کہ گول گپے والے کو تو پیسے دیے ہی نہیں ۔واپس دوڑتے ہوئے گول گپے والے کے پاس پہنچے اور انہیں بتایا کہ بھائی شاید آپ بھول گئے ہیں ،میں نے آپ سے گول گپے تو کھائے ہیں لیکن پیسے نہیں دیے؟”تو گول گپے والا مسکراتے ہوئے کہنے لگا۔”بھائی جس کے بچوں کی روزی انہی گول گپوں پہ لگی ہے ،وہ پیسے کیسے بھول سکتا ہے؟”
“تو پھر آپ نے پیسے مانگے کیوں نہیں؟”میں نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔۔تو کہنے لگے”بھائی یہ سوچ کر نہیں مانگے کہ آپ مسافر ہیں، شاید آپ کے پاس پیسے نہ ہوں،اگر مانگ لیے تو کہیں آپ کو شرمساری نہ اٹھانا پڑے “”

جب تک مسلمان اپنے بھائ کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ اسکی مدد میں لگا رہتا ہے (مفہوم الحدیث)

Share

About admin

Check Also

ابن جوزی روایت کرتے ہیں کہ ھرات میں ایک سادات فیملی تھی

ابن جوزی روایت کرتے ہیں کہ ھرات میں ایک سادات فیملی تھی ۔خاتون جوانی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com