Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ’’ لہنگا وقت پر نہ دینے کی دکاندار کواتنی بڑی سزا ‘‘ دلہن کے بھائی کادکاندار کیخلاف ایسا کام وہ بھی چکرا کر رہ گیا ‎

’’ لہنگا وقت پر نہ دینے کی دکاندار کواتنی بڑی سزا ‘‘ دلہن کے بھائی کادکاندار کیخلاف ایسا کام وہ بھی چکرا کر رہ گیا ‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہن کے بھائی نے عروسی لہنگا وقت پر سی کر نہ دینے پر دکان دار کے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دلہن کا بھائی وقت پر لہنگا نہ دینے پر دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا

اور دکان دارکے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، درخواست گزار نے کہا دکاندار نے عروسی لہنگا وقت پر تیار نہ کیا ، لہنگا وقت پر نہ دینے سے بازار سے نیا خرید کر دلہن کو تیار کرایا،دکاندار کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جس پر عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔یاد رہے بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر نے دوکان دار کیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا تھا ، درخواست گزار نے کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نےطارق روڈسے1600روپےمیں جوتاخریداتھا ، چنددن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، دکان دار کو شکایت کی مگر دکان داربات سننےکوتیارنہیں، اہلیہ کواپنا پسندیدہ جوتاخراب ہونے کا بہت دکھ ہے۔شوہر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دکاندار کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

Share

About admin

Check Also

میرا شوہر امام مسجد ہے ، وہ طلاق دیکر اپنے دوست کیساتھ ۔۔۔۔ 6مرتبہ نکاح اور حلالہ کرنے والی پاکستانی خاتون کی ناقابل یقین کہانی

لاہور(ویب ڈیسک) ایسا امام مسجد جس نے 6مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی اور 6مرتبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com