Home / انٹرٹینمنٹ / خاتون کا منگیتر چھینے پر دوسری خاتون سے عبرتناک انتقام

خاتون کا منگیتر چھینے پر دوسری خاتون سے عبرتناک انتقام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ خاتون کا انتقام اس قدر خطرناک ہوتا ہے کہ مد مقابل کو اس وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ خاتون کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ امریکہ کی ایک خاتون نے بھی دوسری خاتون کو ایسے ہی انتقام کا نشانہ بنایا۔ سکاٹ لینڈ کی

ایک خاتون نے بتایا کہ ایک خاتون نے اس کے منگیتر سے تعلقات قائم کر لیے۔ مجھے ان دونوں کی بے وفائی کا بے حد دکھ ہوا۔ جیڈ نے بتایا کہ ”میں نے اس خاتون سے بدلہ لینے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا اور اسے اس کی گرل فرینڈ کی بے وفائی کے بارے میں بتایا۔جب ہم دونوں کو اپنے اپنے شریک حیات کی بے وفائی کا پتا چلا تو ہم دونوں نے باہم ملنے کا فیصلہ کر لیا۔میرا منگیتر مجھ سے بے وفائی کرنے اور اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے 188میل کا سفر کرکے گیا تھا۔ اس خاتون کا بوائے فرینڈ 188میل کا سفر کرکے مجھ سے ملنے آیا اور پھر واپس نہیں گیا۔پہلی ملاقات میں ہی ہم دونوں نے ان دونوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اس واقعے کو 7سال گزر چکے ہیں۔“جیڈ کا کہنا تھا کہ ”3سال تک ہم تعلق میں رہے اور پھر شادی کر لی۔ اب ہماری شادی کو بھی 4سال گزر چکے ہیں۔ میرے خیال میں جیت ہماری ہوئی ہے۔

About admin

Check Also

جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com