Breaking News
Home / کاروبار / سرکاری ملازمین کے لئے اپنی گاڑی، حکومت کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کے لئے اپنی گاڑی، حکومت کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کو قسطوں میں گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی سکیم شروع کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت خصوصی پالیسی کے تحت ملازمین کو قسطوں کے ذریعے اپنی کار خریدنے میں مدد کرے گی، پنجاب کی حکومت کار کی ڈاؤن پیمنٹ خود ادا کرے گی۔

اس کے بعد حکومت سرکاری ملازم کی تنخواہ سے اس گاڑی کی قسط کی کٹوتی کرتے رہے گی۔ جب تمام قسطیں پوری ہو جائیں گی تو ملازم اس گاڑی کا باضابطہ مالک بن جائے گا، یہ سکیم انتہائی فائدہ مند ہو سکتی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں بھی کمی کر دی ہے، شرح سود میں نرمی سے گاڑیوں کی قسطیں بھی کم ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ اگر پنجاب حکومت یہ سکیم لانچ کرتی ہے تو یقینی طور پر پنجاب کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، خصوصاً لاہور جیسے مصروف شہر میں مزید رش بڑھ جائے گا۔اس کے بعد حکومت سرکاری ملازم کی تنخواہ سے اس گاڑی کی قسط کی کٹوتی کرتے رہے گی۔ جب تمام قسطیں پوری ہو جائیں گی تو ملازم اس گاڑی کا باضابطہ مالک بن جائے گا، یہ سکیم انتہائی فائدہ مند ہو سکتی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں بھی کمی کر دی ہے، شرح سود میں نرمی سے گاڑیوں کی قسطیں بھی کم ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ اگر پنجاب حکومت یہ سکیم لانچ کرتی ہے تو یقینی طور پر پنجاب کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، خصوصاً لاہور جیسے مصروف شہر میں مزید رش بڑھ جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنےمیں آگئی

سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آگئی۔۔۔۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com