Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا بڑا دھڑا بغاوت پر اُتر آیا! عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بڑا دھڑا بغاوت پر اُتر آیا! عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے ہی سینٹ کے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی ماحول نہ صرف گرم ہوتا جا رہا ہے بلکہ سیاسی کشیدگی بھی بڑھتی جا رہی ہے تحریک انصاف کے اندر بھی بغاوت پائی جاتی ہے جو سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔ان حالات میں تحریک انصاف کے بڑے دھڑے نے اپنے وزیراعظم کے فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل مہنگائی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم کو اپنے اس فیصلے پر اپنی جماعت کے اندر ہی بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیوں کے معذول چئیرمین اور وائس چئیرمینوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ان چئیرمین اور وائرس چئیرمینوں نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ ان افراد کا موقف ہے کہ ہم مہنگائی کے ذمے دار نہیں ہیں۔ پارٹی چئیرمین اور وزیراعظم عمران خان کو مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، کیونکہ یہ فیصلہ مستقبل میں معذول چئیرمین اور وائرس چئیرمینوں کیلئے الیکشن لڑنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اسی لیے مارکیٹ کمیٹیوں کے درجنوں معذول چئیرمین و وائس چئیرمینوں وزیراعظم کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع کی اکثریتی مارکیٹ کمیٹیوں کے چئیرمین و وائس چئیرمینوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو بنا کسی اعتراض کے تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

چودھری نثار کی بیٹی کو ن ہے اور کیا کرتی ہے؟ ا یسی خبر سامنے آگئی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانامہ کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com