Breaking News
Home / آرٹیکلز / مستقبل قریب میں مسلمانوں کاایک ایسابلاک بنےگاجس میں کوئی عرب ملک نہیں ہوگا

مستقبل قریب میں مسلمانوں کاایک ایسابلاک بنےگاجس میں کوئی عرب ملک نہیں ہوگا

ڈاکٹراسراراحمد نے آج سے 25سال قبل پیش گوئی کرتے ہوئے کہاتھاکہ میں بھی کسی دعوے سے نہیں کہہ رہالیکن دوامکانات ہیں۔امکان نمبرایک کیاہے؟انہو ں نے کہاکہ ابھی عالم اسلام کاایک مضبوط بلاک ہےجویہودی ورلڈ آرڈر کی نگاہوں میں کھٹک رہاہےیہودیوں کاطریقہ کاراگرچہ یہ ہے کہ ایک ایک کرکے ان کے حصے بخرے

کرواس بلاک میں ایران ،افغانستان ،پاکستان اورروسی ترکستان سے آزادہونیوالی مسلم ریاستیںیہ ایک مضبوط بلاک ہےیہ عجمی مسلمان ہیں ۔عربوں کادوراب ختم ہونیوالاہے عربوں کواللہ تعالیٰ نے فضیلت دی تھی کیونکہ ہمارے پیارے پیغمبرحضرت محمد ؐ عرب سے تھےلیکن ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے دھمکی بھی دے دی تھی کہ اگرتم پیٹھ دکھادوگے اس مشن کوجوہم نے تمہارے حوالے کیاہےتوہم تمہیں ہٹائیں گے اورکسی اورکولے آئیں گےاوریہ بات تیرھویں صدی عیسوی میں ہوچکی ہے۔1258میں

جب سقوط بغدادہواہے۔عربوں کے ہاتھ سے عالم اسلام کی قیادت چھین لی گئی۔اس کے بعد قیادت ترکوں کے ہاتھ میں آئی۔اب عرب ممالک اسرائیل کے بلاک میں جارہے ہیں اوردن بدن پستی کی طرف گرتے چلے جارہے ہیں۔غیرعرب ممالک کے حوالے سے احادیث میں کچھ نویدیں بھی موجودہیں ۔عرب ممالک کی اسرائیل سے قربت سے پاکستان ،ایران ترکی اورغیرعرب ممالک ان سے دورہوتے چلے جارہے ہیں اورمستقبل قریب میں ایک مضبوط بلاک بننے کی بھی امیدہے۔

Share

About admin

Check Also

گاڑی چلاتے ہوئے بار بار نیند آنا، علاج کیسے کیا جائے؟جانیں

کام کے دوران سوجانا ایک فطری عمل ہے، یہ کام عموماً دفاتر میں اکثر دیکھنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com