Home / اہم خبریں / علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کے زندہ رہنے کی امید پیدا ہو گئی

علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کے زندہ رہنے کی امید پیدا ہو گئی

اسلام آباد ، لاپتہ کوہ پیماؤں کے برفانی غار میں پناہ لینے کا امکان ہے۔ جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے خاندان نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاپتہ کوہ پیماؤں کے برفانی غار بنا کر پناہ لینے ہونے کا امکان اظہار کیا ہے جہاں کھانے اور پانی گرم کرنے کا سامنا وافر مقدار میں ہوا تو زندہ ہو سکتے ہیں۔

لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پہلی بار سنتھٹک اپرچر ریڈار ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔مائیکرو سیٹلائٹ ارتھ آبزرویشن ٹیکنالوجی سے ہر مربع میٹر ، ہر گھنٹہ تلاش کر سکتے ہیں۔جن بلندیوں پر ہیلی کاپٹر کی پہنچ ممکج نہ ہو وہاں یہ ٹیکنالوجی بہت کارآمد ہے۔ تینیوں لاپتہ کوہ پیماؤں کے اہلخانہ نے مشترکہ بیان میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ مسلسل فضائی تلاش میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔منجمد حرارت، تیز ہوا اور دھند کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ مل سکی۔مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا کہ کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پس پردہ بہت کام ہو رہا ہے۔سرچ ٹیم آئس لینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔جدید نظام کے ذریعے پہاڑ کی بلندی پر ایک ایک انچ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ۔ اعلامیہ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ممکن پے کہ کوہ پیماؤں نے برف کی غار بنائی ہو اور اس کے اندر پناہ لی ہو۔

برفانی غار میں کھانے کی چیزیں پانی گرم کرنے کی سہولت ہو تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔اعلامیے میں تینوں خاندانوں نے آرمی چیف، عسکری ادارہ تعلقات عامہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قوم کے مشکور ہیں جنہوں نے علی سدپارہ کے لے دعائیں کیں۔تینوں خاندان پوری دنیا کے ماونٹیرز کمیونٹی کے بھی مشکور ہیں۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com