Breaking News
Home / پاکستان / میں 22کروڑ عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ عمران خان کے حق میں بیانات دیے سوشل میڈیا پر وائرل بیان ، مولانا طارق جمیل کا ردعمل آگیا ‎‎

میں 22کروڑ عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ عمران خان کے حق میں بیانات دیے سوشل میڈیا پر وائرل بیان ، مولانا طارق جمیل کا ردعمل آگیا ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یہ خبریں جعلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ وائرل ہو رہا ہے،

جس میں لکھا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ بنائیں گے، لیکن افسوس آج اس نے جس طرح سرکاری ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں یہ بہت ظلم ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق میں بائیس کروڑ عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عمران خان کے حق میں بیان دے کر عوام کو دھوکا دیا۔ان خبروں کے وائرل ہونے کے بعد ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام لکھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ (tariqJamilOFCL) کے نام سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحتی بیان میں لکھا کہ میرے نام سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں، میرے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو دیکھتے رہیں، اللہ تعالیٰ جعلی خبریں پھیلانے والوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔

Share

About admin

Check Also

چودھری نثار کی بیٹی کو ن ہے اور کیا کرتی ہے؟ ا یسی خبر سامنے آگئی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانامہ کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com