Breaking News
Home / پاکستان / تیل قیمتوں میں کمر توڑ اضافے کا خدشہ ،اچانک خبر نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیئے

تیل قیمتوں میں کمر توڑ اضافے کا خدشہ ،اچانک خبر نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی

فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، اوگرا کی سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے لی جارہی ہے، ڈیزل پر موجود پیٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

About admin

Check Also

موجاں ہی موجاں ۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ۔۔ فی لیٹر کتنے میں ملےگا؟ بڑی خوشخبری

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، آئی ٹی ایف سی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com