Home / دلچسپ و عجیب / لاہور : آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کا کام تمام کرنے والی خاتون 19 سال بعد گرفتار ، اتنے سال بچے رہنے کے بعد کیا غلطی کر بیٹھی ؟

لاہور : آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کا کام تمام کرنے والی خاتون 19 سال بعد گرفتار ، اتنے سال بچے رہنے کے بعد کیا غلطی کر بیٹھی ؟

اسلام آباد(نیو ڈیسک) ملزم خواہ کتنا ہی چالاک اور ہوشیار کیوں نہ ہو کبھی نہ کبھی پکڑا ہی جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے۔ لاہور میں شاہدرہ کی انویسٹی گیشن پولیس نے شوہر کی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ملزمہ کو 20 سال بعد گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمہ سلامہ بی بی نے 2001ء میں اپنے خاوند کو ابدی نیند سُلا دیا تھا۔

ملزمہ نے اپنے دوست لئیق خان کے ساتھ مل کر خاوند خان پور کو ابدی نیند سُلا دیا تھا۔ ملزمہ یہ واردات انجام دینے کے بعد خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی فرا ر ہو گئی تھی۔ملزمہ نے واردات کے ایک سال بعد لئیق خان سے شادی رچالی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 20سال سے مفرور ملزمہ سلامہ بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب سیشن کورٹ نے کھوکھر پیلس کی عمارت گرانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کھوکھر پیلس گرانے سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی درخواستیں مسترد کر دیں۔سیشن کورٹ نے کھوکھر پیلس کی عمارت گرانے سے روک دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں کھوکھر پیلس کی دیوار گرانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ مسماری کا حکم کس نے دیا؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ 18 جنوری کے عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی، ڈی سی نے 23 جنوری کو حکم دیا۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کس تاریخ کو مسماری کی گئی؟ 24 جنوری کو مسماری کی گئی۔

About admin

Check Also

بارش سے بھاگ کر شہری اپنی گاڑی میں جا گھسا لیکن وہاں ایسا منظرکہ دیکھ کر اوسان خطاءہوگئے کیونکہ ۔۔ ۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ کھلے میں ہوں اور اچانک بارش شروع ہو جائے تو آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com