Home / اہم خبریں / بچے پھر سے بیٹھیں گھر،4 مارچ2021ء تک چھٹیاں ہو گئیں

بچے پھر سے بیٹھیں گھر،4 مارچ2021ء تک چھٹیاں ہو گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سٹوڈنٹس ہوں یا سرکاری ملازم ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر دن چھٹی کا ہو تاکہ وہ بھر پور انداز میں انجوائے کر سکیں۔ وبائی صورتحال میں ملتوی امتحانات کی ادائیگی کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو کے آن کیمپس طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے آن کیمپس طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دے دیں ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چھٹیاں کورونا وباء کے تحت ملتوی ہونے والے امتحانات کی ادائیگی کیلئے دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی (پارٹ۔ون /سمسٹر۔ون) کے آن کیمپس طلبا و طالبات کو 12 فروری تا 4 مارچ2021ء تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔طلباء کو 19 فروری سے شروع ہونے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس، بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں۔ ایم اے، ایم ایس سی (سیکنڈ ائیر) کے آن کیمپس طلباؤ طالبات کو 27 فروری تا 17 مارچ 2021 تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔متعلقہ طلباء کو 5 مارچ سے شروع ہونے والے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے چھٹیاں دی گئیں ہیں ۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی تعلیمی حصول میں کسی بھی وجہ کے باعث پیچھے رہ جانے والے طلباء کی رہنمائی کرے گی ۔

Share

About admin

Check Also

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عید الفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عیدالفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com