Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم ہو تو ایسا ۔۔!! عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین کے حوالے سے کیا فیصلہ کر لیا؟ پورا ملک عش عش کر اُٹھا

وزیر اعظم ہو تو ایسا ۔۔!! عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین کے حوالے سے کیا فیصلہ کر لیا؟ پورا ملک عش عش کر اُٹھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جیلوں میں قیدبےسہارا اور مصیبت زدہ خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کے اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید بےسہارا خواتین سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے

معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کےقریب جیلوں میں رکھنے کے اقدامات تیز کردیئے۔وزیراعظم نے وفاقی وزیرشیریں مزاری کواٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے قیدبےسہارا اور مصیبت زدہ خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کےاقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم نے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی ، ملاقات میں وزیراعظم کوجیلوں میں قیدخواتین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے جیلوں میں قید خواتین کے حوالے سے مقررہ وقت سے پہلے جامع رپورٹ تشکیل دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کےتحفظ کویقینی بنانےسے ہوتی ہے ، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیا تھا اور جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی تھی اور چار ماہ میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Share

About admin

Check Also

فضل الرحمان فتویٰ دیں ، بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے محمود خان اچکزئی نے عوام کو لوٹ مار کے لیے اکسانے کی کوشش کی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محمود خان اچکزئی پی ڈی ایم جلسوں میں انتشار پھیلانے کی روش سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com