Home / آرٹیکلز / 15 سال کی عمر میں جیل جانے والا قیدی 68 سال بعد رہا، اتنے سال بعد باہر نکلا تو دنیا میں کیا تبدیلی دیکھ کر سب سے زیادہ حیرت ہوئی؟ خود بتادیا

15 سال کی عمر میں جیل جانے والا قیدی 68 سال بعد رہا، اتنے سال بعد باہر نکلا تو دنیا میں کیا تبدیلی دیکھ کر سب سے زیادہ حیرت ہوئی؟ خود بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک مجرم 68سال قیدکی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوا اور جیل سے باہر کی دنیا دیکھ کر اس کا کیا ردعمل تھا؟ جان کر آپ کو بھی خوشگوار حیرت ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 83سالہ آدمی کا نام جوزف لیگون ہے جو مشرقی پنسلوانیا جیل سے گزشتہ جمعرات کے روز رہا ہوا ہے۔ اس نے 50کی دہائی کے اوائل میں فلاڈلفیا میں دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ مل کر کئی ڈکیتیاں کیں اور دو لوگوں کو قتل کیا۔

اسے 1953ءمیں عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوایا گیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر 15سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق جوزف 2017ءمیں پیرول پر رہائی کا اہل ہوا تاہم اس نے پیرول پر رہائی کے لیے درخواست دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم اس کے وکیل نے عدالت کو کامیابی سے قائل کر لیا کہ اب جوزف کو رہا کر دیا جانا چاہیے۔

لگ بھگ 7دہائیاں جیل میں گزارنے کے بعد جب جوزف فلاڈلفیا میں گھوما تو وہ بلندوبالا عمارتیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے شہر کو آخری بار 1953ءمیں دیکھا تھا جو اب یکسر بدل چکا تھا۔ شہر کی اس حیران کن تبدیلی پرحیران ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے خاندان کے لوگوں کے لیے رو بھی دیا جو اب اس دنیا میں نہیں رہے تھے۔

About admin

Check Also

بوسہ بیوی کو اندر تک جھنجھوڑ دیتا ہے

میں دعوے سے کہتا ہوں رات سونے سے پہلے اگر بیوی کی پیشانی پر بوسہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com