Breaking News
Home / اہم خبریں / جہانگیر ترین کی سیاست میں دھماکے دار انٹری! ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع، کس کو جتوانے کے لیے متحرک ہوگئے؟تحریک انصاف کو سرپرائز دے دیا

جہانگیر ترین کی سیاست میں دھماکے دار انٹری! ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع، کس کو جتوانے کے لیے متحرک ہوگئے؟تحریک انصاف کو سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کا الیکشن سر پر آن پہنچا ہے اس موقع پر تبدیلی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے امیداروں کو کامیاب کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں سب سے بڑا مقابلہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے مابین ہے۔

سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مدد مانگی ہے۔حفیظ شیخ کے رابطے کے بعد جہاں جہانگیر ترین نے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے وہیں وہ حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے متحرک بھی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیرترین سیاسی جوڑ توڑ کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں،جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔یوسف گیلانی بھی انہی ناراض ارکان سے رابطے میں ہیں ۔یہاں یہ واضح رہے کہ حفیظ شیخ شوگر اسکینڈل کے دوران جہانگیر ترین کو سپورٹ کیا تھا۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں کہ جہانگیر ترین یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کریں گے۔سینئر صحافی عامر متین کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کا امیدوار ہونا ہے۔پیپلز پارٹی نے بہت اچھا امیدوار چنا ہے۔

Share

About admin

Check Also

’’ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔۔‘‘ شہباز شریف کی ضمانت ابھی تک کیوں نہیں ہو رہی ؟ اعتزاز احسن نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com