Breaking News
Home / اہم خبریں / ٹرین سے اسٹیٹ بینک کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ چوری

ٹرین سے اسٹیٹ بینک کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ چوری

ملتان: پاکستان ریلوے کی مال گاڑی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ غائب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین UP-501 کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد منتقل کیے جارہے تھے کہ سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پپر کھڑی ٹرین سے پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز چوری کرلیے گئے ، جہاں پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور ٹرین کی ایک بوگی کو کھولنے اور اس میں سے 2 باکسز کھول کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ سمہ سٹہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کرلیا ، جس میں شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں سے 50 لاکھ روپے غائب تھے ، واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی تو وہاں صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا جس پر انہیں شک ہے ، پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

Check Also

چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com