Breaking News
Home / اہم خبریں / 10 نہیں ۔۔20 بھی نہیں بلکہ۔۔۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

10 نہیں ۔۔20 بھی نہیں بلکہ۔۔۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لٹر تک اضافہ ہوگیا۔ .

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جہاں قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک کردیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی گھی فی کلو 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ ملک میں درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ، درجہ اول کی قیمت نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ، اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی کی ہول سیل قیمت میں 3 روپے جب کہ پرچون قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد درجہ دوم کے گھی نئی قیمت 255 روپے ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی اوپن مارکیٹ میں اس وقت 300 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com