Breaking News
Home / اہم خبریں / اسے کہتے ہیں پلٹ کر وار کرنا: اہم ترین حلقے میں تحریک انصاف نے بڑا اپ سیٹ کردیا

اسے کہتے ہیں پلٹ کر وار کرنا: اہم ترین حلقے میں تحریک انصاف نے بڑا اپ سیٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ جس پر ایک اہم ترین سیٹ پر تحریک انصاف بھی اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

جے یو آئی ف سے این اے 45 کی نشست چھین لی۔ تحریک انصاف ن لیگ کے ہاتھوں 2 نشستوں پر شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 45 کرم پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔ جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے۔ بتایا گیا ہے کہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تاہم پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی ف کے ملک جمیل خان نشست ناصرف جیتنے میں ناکام رہے، بلکہ وہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار 8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر سکے۔ اس نشست پر فتح کی صورت میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں بھی کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اب تک 95 ہزار ووٹ حاصل کر پائے ہیں، جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 5 ہزار 200 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں۔ پی پی 51 وزیرآباد میں ن لیگ کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر فتحیاب قرار پائی ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چودھری یوسف نے 48 ہزار 484 ووٹ حاصل کر سکے۔

Share

About admin

Check Also

’’ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔۔‘‘ شہباز شریف کی ضمانت ابھی تک کیوں نہیں ہو رہی ؟ اعتزاز احسن نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com