Breaking News
Home / اہم خبریں / حفیظ شیخ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔۔!! 2درجن سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار،سینیٹ انتخابات سے قبل ہی ہلچل مچ گئی

حفیظ شیخ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔۔!! 2درجن سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار،سینیٹ انتخابات سے قبل ہی ہلچل مچ گئی

کراچی،لاہور(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے حکومت کے 25 ایم این اے ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں ابھی نہیں معلوم، یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ ہار گئے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا تاہم آصف زرداری نے ان کو جیت کی ضمانت دی ۔

یوسف گیلانی نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینے کا بڑافیصلہ کیا ہوگا، انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لئے کاغذات جمع کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہے ،دھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com