Breaking News
Home / کھیل / پشاور زلمی کی بائیکاٹ کی دھمکی: پی سی بی کی جانب سے وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو میچ میں شرکت کی اجازت کیوں دی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پشاور زلمی کی بائیکاٹ کی دھمکی: پی سی بی کی جانب سے وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو میچ میں شرکت کی اجازت کیوں دی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیئے جانے کے بعد لیگ بچانے کے لیے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شرکت کی اجازت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور سیمی جمعہ کے روز بائیو سیکیورببل کے باہر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ملے جس کے بعد پی سی بی نے دونوں کو تین روز قرنطینہ میں بھیج دیا ۔

پی سی بی نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں افراد کو تین دن کے قرنطینہ مدت کے دوران دو منفی ٹیسٹوں کی ضرورت ہوگی جس کے بعد انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔ تین روزہ قرنطینہ کا مطلب یہ ہوگا کہ وہاب ریاض پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے خلاف 21 فروری کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ۔

ذرائع کے مطابق اپنے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو قرنطینہ میں بھیجنے پر پشاور زلمی کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی ، پی ایس ایل 6 کو خطرے میں دیکھ کر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہوا، ہوٹل کے باہر لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے تک پشاور کے سکواڈ کا سٹیڈیم روانگی کے لیے انتظار کرتی رہی، مذاکرات ناکام ہوتے دیکھ کر بورڈ نے وہاب اور سیمی کواجازت دے دی۔

Share

About admin

Check Also

جوتا پاؤں سے اتر کر وکٹوں پر جا لگا،بیٹسمین ہٹ وکٹ آؤٹ

پالے کیلی(ویب ڈیسک)سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیشی بیٹسمین تیج الاسلام کو ڈھیلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com