Home / دلچسپ و عجیب / کراچی میں کل پیش آنے والے انوکھا واقعہ

کراچی میں کل پیش آنے والے انوکھا واقعہ

کراچی ( ویب ڈیسک ) ناراض نوجوان کو گھر والوں کی جانب سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھانے پر شہریوں نے واردات سمجھ کر پولیس کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق سکھر کا رہائشی 17 سالہ نوجوان سمیع اللہ فیس بک پر ایک لڑکی سے دوستی کے بعد گھر والوں کو بغیر بتائے کراچی

آگیا جس پر اس کے گھر والے اسے ڈھونڈتے ہوئے کراچی پہنچے ،ہفتہ کی سہ پہر وہ طارق روڈ پہنچے جہاں سمیع اللہ کو دیکھ کر انہوں نے اسے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا،قریب موجود شہری سمجھے کہ نوجوان کو لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے،شہریوں نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر شور مچادیا اور فوری طورپر فیروز آباد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کے درمیان سے گاڑی اور اس میں سوار تمام افراد کو پکڑ کر تھانے منتقل کیا جہاں پولیس کو اصل صورت حال کا علم ہوا،پولیس کے مطابق لڑکی ہجوم کے درمیان سے فرار ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

Check Also

ماں باپ کی وفات کے بعد ہر رات ایک نیا شخص میرے جسم سے کھیلتا تھا کیون

مجھے بچپن میں ہی اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ ماں اللہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com