Breaking News
Home / کھیل / شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا کر مجھےکپتان بنایا گیا تو وہ مجھے آ کر کہنے لگےکہ ۔۔“ملتان سلطان کے نئے کپتان محمد رضوان نےحیران کن بات بتا دی

شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا کر مجھےکپتان بنایا گیا تو وہ مجھے آ کر کہنے لگےکہ ۔۔“ملتان سلطان کے نئے کپتان محمد رضوان نےحیران کن بات بتا دی

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں پی ایس ایل کے سیزن چھ میں اچانک ملتان سلطان کا کپتان بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ملتان سلطان کی جانب سے کپتان مقرر کیے جانے پر ایسا ہی محسوس ہوا جیسا پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے منتخب ہونے کی کال موصول ہونے پرکیا تھا، میں اس وقت ڈسٹرکٹ کرکٹ کھیل رہا تھا،

یقین ہی نہیں آیاکہ ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ماضی میں پی ایس ایل میں ان آوٹ ہوتا رہا تھا اب اچانک کپتان بن گیا، یہ فیصلہ میرے لیے حیران کن ضرور رہا مگر

کئی ٹیموں کی قیادت تو پہلے بھی کی اس لیے کسی پریشانی یا دباوکی بات نہیں، میں ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور

ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ محمد رضوان نے کہا کہ کسی بھی پوزیشن سے نیچے آنے پر افسردہ ہونا ایک قدرتی سی بات ہے، بہرحال شان مسعود کا رویہ قابل تعریف ہے،
انھوں نے مجھے بتایا کہ قیادت کھونے پر 1،2 روز دکھ ضرور ہوتا رہا تھا مگر اب کوئی بات ذہن میں نہیں، مل جل کر ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن رکھنے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ
اگرچہ اسکواڈ کا انتخاب میرے آنے سے پہلے ہی ہوچکا لیکن مینجمنٹ اور سابق کپتان شان مسعود نے ایک اچھا کمبی نیشن بنا رکھا ہے، ہم باصلاحیت بیٹسمینوں، پیسرز اور لیگ اسپنرز سمیت

ہر طرح کے کھلاڑیوں سے لیس ہیں، ہمیں شاہد آفریدی اور عمران طاہرکی خدمات میسر ہیں، کرس لین، جمیز ونس اور بریتھ ویٹ سمیت بہترین کرکٹرز کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں

About admin

Check Also

بیٹنگ میں آؤٹ آف فارم لیکن بولنگ ٹاپ کلاس! مین آف دی میچ محمد حفیظ نے اپنے چار اوورز میں کتنے رنز دیے؟ نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز میں 0-1 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com