حافظ آباد (ویب ڈیسک) دولڑکیوں نے ایک دوسرے کیساتھ ہی جینے اور کبھی شادی نہ کرنے کی قسمیں کھائیں لیکن پھر یہ دوستی دشمنی میں بدل گئی اور وعدے کی پاسداری نہ کرنے پر سہیلی کا قصہ ختم کرنے کے لیے دوسری نے اڑھائی لاکھ روپے میں کرائے کے شخص کی خدمات حاصل کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے جلال پور کی مکین لڑکیوں میں اس وقت دوستی ،دشمنی میں بدل گئی جب ان میں سے ایک نے آگے بڑھنے اور شادی کا فیصلہ کیا، دوسری نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ دوستی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ملزم لڑکی نے اپنے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کے زیورات چوری کیے اور یہ ایک کرایہ کش کے سپرد کردیے، ملزمہ اور ملزم کے دوران ہونیوالی گفتگو بھی سامنے آئی جس میں واردات کا وقت بھی بتاتی ہیں، بعدازاں رات کی تاریکی میں ملزم متاثرہ لڑکی کے گھر میں گھس گیا جس کے نتیجے میں لڑکی زخمی ہو گئی ۔ بتایاگیاہے کہ متاثرہ لڑکی ہسپتال میں زیرعلاج اور حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمہ لڑکی فرار ہے ۔