Breaking News
Home / پاکستان / عمران خا ن کی محبت کی داستان ۔۔ کیا سجل علی جمائمہ کی جگہ لینے والی ہیں

عمران خا ن کی محبت کی داستان ۔۔ کیا سجل علی جمائمہ کی جگہ لینے والی ہیں

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شامل سجل علی گزشتہ برس اداکار احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے شوبز پروجیکٹ سے دور ہیں تاہم کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کے کئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔اب اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہارون رشید کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔صحافی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ’یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایت کاری اور جمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سے رابطے کیا ہے، اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خبر ہے۔ہارون رشید کے ٹویٹ پر پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، اس فلم کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔مہر تارڑ نے مزید لکھا کہ سجل بہت باصلاحیت ہے، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی حیرت انگیز ہے، مہر تارڑ کی جانب سے فلم سے متعلق ہر فردکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اب تک اداکارہ سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔ جبکہ فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

رواں سال حج اجازت ملی تو کتنے ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے؟وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com