Home / انٹرنیشنل / پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشرفت

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑی منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں میگا آئل سٹی منصوبے کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کیے جانے کا کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔ گوادر میں کل 88

ہزار ایکڑ کے رقبے پر آئل سٹی تعمیر کی جائے گی۔سعودی عرب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری منصوبے پر جلد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کے حوالے سے سعودی حکومت سنجیدہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے معاملات میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے تاہم حالات میں کچھ بہتری آتے ہی منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کے جلد سے جلد آغاز کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سعودی فرمانروا بھی پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے چکے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کچھ ماہ پہلے ہوئے اجلاس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا تھا۔ غور و فکر کے بعد شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی تھی جبکہ منصوبے پر پیشرفت کیلئے حال ہی میں سعودی حکومت کے وفد کی پاکستان آمد بھی ہوئی تھی۔اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی اور سی پیک کیلئے سب سے اہم شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل اکتوبر 2019 میں شروع کر دیا گیا تھا۔گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر سکے گا۔ زیادہ ذخائر ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جو ملک کی معیشت کیلئے مثبت نتائج کا باعث بھی بنے گا۔

About admin

Check Also

فون نہ کرنےوالے اب ملنے کو بے تاب ہیں۔۔ امریکی صدر اورعمران خان کی ملاقات کب اور کہاں ہونےوالی ہے۔۔پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں ،پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر

فون نہ کرنےوالے اب ملنے کو بے تاب ہیں۔۔ امریکی صدر اورعمران خان کی ملاقات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com