اسلام آباد (ویب ڈیسک) یا اللہ مدد ۔ پاکستان زوردار زلزلے سے لرز گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جڑواں شہروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ عوام شدید ہنگامی طور پر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئی ۔ زلزلے کی شدت سرکاری ویب سائٹ کے مطابق 4اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی جب اس کا مرکز راولپنڈی کی تحصیل فتح جنگ تھا ۔