Home / Other / سلمان خان سے ملاقا ت کے بعد کیا ہوا، حیران کن انکشاف

سلمان خان سے ملاقا ت کے بعد کیا ہوا، حیران کن انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کو ایک بار پھر سلمان خان کی یاد ستانے لگی۔سومی علی پاکستانی ہیں اور وہ 1976میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اور صرف 16برس کی عمر میں وہ سلمان خان کی دیوانی ہو کر بھارت چلی گئیں۔ اب انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا

مقصد کیرئیر بنانا نہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔ اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں ہی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت گئیں تھیں اور مختصر فلمی کیرئیر رہا۔حالیہ انٹرویو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ 1991 میں 16 سا ل کی تھی تو سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی تھی اور اسی وقے طے کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خواہش کا ذکر والدہ سے کیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا لیکن والد سے بھارت میں تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لی اور پھر امریکی شہر میامی سے پاکستان پہنچی جہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت گئی تھی۔سومی علی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تاج محل ہوٹل میں رہتی تھی جس پر سب مذاق اڑاتے تھے، میرا مقصد فلمی کیرئیر بنانا نہیں تھا بلکہ میں سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔ سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سالوں سے سلمان خان سے بات نہیں کی ہے لیکن میں نے سلمان کے ساتھ رہتے ہوئے سیکھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

About admin

Check Also

جب تک یہ کام نہیں ہوگا، شادی نہیں کرونگی لڑکی کا وزیراعظم کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com