Breaking News
Home / اہم خبریں / کپتان کا کہاپتھر پر لکیرثابت۔۔۔قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

کپتان کا کہاپتھر پر لکیرثابت۔۔۔قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قطر اور پاکستان کے درمیان ایل این جی کی قیمت میں کمی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔قطری حکومت ایل این جی کی قیمت 11 ڈالر فیMMBTسے کم کرکے9 ڈالر کرنے پر رضامند ہوگئی ہے جس سے پاکستان کو2 ارب ڈالر کے لگ بھگ رقم کی بچت ہو گی، اس حوالے سے معاہدہ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی سعد بن شریدالقابی آج اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم میں ہونیوالی تقریب میں

معاہدہ پر دستخط کریں گے۔پاکستان اور قطر کے درمیان 2016 ء میں ایل این جی کی فراہمی کا 15 سالہ معاہدہ ہوا تھا جس کی مالیت 15 ارب ڈالر سے زائد تھی، وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے اس معاہدے پر نظر ثانی کرنیکی درخواست کی تھی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس معاہدہ پر نظر ثانی کیلئے متحرک رہے اور انہوں نے پس منظر میں رہتے ہوئے اہم ترین کردار ادا کیا۔چیف آف آرمی سٹاف کے کچھ عرصہ قبل دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات میں قطری حکومت نے ایل این جی کی قیمت پر نظر ثانی پر رضامندی ظاہر کردی تھی جس کے نتیجہ میں آج یہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے لگ بھگ بچت ہو گی جو کہ ایک بہت بڑا معاشی فائدہ ہے، سفارتی حلقوں کے مطابق اس نئے معاہدے سے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی

Share

About admin

Check Also

تمام کاروبار بند ۔ سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر مشکل ترین اعلان کردیا

مسقط (نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com