Breaking News
Home / اہم خبریں / میں انہیں بڑے باپ کا بڑا بیٹا سمجھتا تھا لیکن یہ ایک چھوٹے انسان ہیں‘ اقرار الحسن نے جہاز میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنادیا

میں انہیں بڑے باپ کا بڑا بیٹا سمجھتا تھا لیکن یہ ایک چھوٹے انسان ہیں‘ اقرار الحسن نے جہاز میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ یہ بات میں نے خواجہ سعد رفیق سے سیکھی تھی۔ ریلوے کارگو کرپشن پر پروگرام کے بعد ٹیم سرِعام اور اُس وقت کے وفاقی وزیر سعد رفیق کے درمیان اختلافات عروج پر تھے لیکن لندن میں ایک تقریب میں وہ خود چل کر میرے پاس آئے، ہاتھ ملایا اور کہا ۔

اختلاف اپنی جگہ انسان کا اخلاق خراب نہیں ہونا چاہیے ۔‘ اقرار  الحسن کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے ایک میچ کے دوران بھی خواجہ سعد رفیق خود ان کے پاس چل کر آئے ۔’ انہوں نے  میرا ماتھا چوما اور لیاری سے لڑکی کو بازیاب کروانے والے پروگرام پر شاباش اور مبارک دی۔ لیکن آج جہاز میں دورانِ سفر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے ہونے والی ملاقات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سعید غنی ایک چھوٹے انسان ہیں۔ ٹوئٹر پر اس ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ ’ آج جہاز میں سعید غنی صاحب سے پہلی ملاقات ہوئی۔ میں کئی باتوں میں اختلاف کے باوجود انہیں ایک بڑے باپ کا بڑا بیٹا سمجھتا تھا لیکن آج اندازہ ہوا کہ وہ ایک چھوٹے انسان ہیں۔ میں اپنے دوست کے بتانے پر اپنی نشست سے اُٹھ کر خود ان کے پاس گیا۔ آج جب میں نے خود جا کر سعیدغنی صاحب سے ملنے کا سوچا تو مجھے اندازہ ہوا کہ خواجہ سعد رفیق نے کتنی بہادری کا کام کیا تھا۔  بھر پور اختلاف کے باوجود وہ دو بار اپنے سے چھوٹی عمر کے اینکر کے پاس خود چل کر آئے تھے اور اس کے کام کو سراہا بھی تھا، سچ پوچھیں تو مجھے اپنی انا کو مٹا کر سعید غنی صاحب سے ہاتھ ملانے اور اُٹھ کر اُن تک جانے کے لئے بہت ہمت اور اپنے اندر بہت بہادری اکھٹی کرنا پڑی۔

Share

About admin

Check Also

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عید الفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ۔۔۔!!! عیدالفطر ،حکومت نے عوام کو اچھی سنادی جان کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com