Breaking News
Home / کاروبار / استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں ورنہ آپ بھی۔گاڑیوں کے شوقین افراد کے کام کی خبر

استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں ورنہ آپ بھی۔گاڑیوں کے شوقین افراد کے کام کی خبر

استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں ورنہ آپ بھی۔گاڑیوں کے شوقین افراد کے کام کی خبر گاڑی کے شوقین افراد اکثر استعمال شدہ گاڑی خردینے میں بے احتیاطی اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعد میں بیشتر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ بھی سیکینڈ ہینڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو نیچے بتائی گئی چند باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

1- آئل لیکیج چیک کریں:استعمال شدہ گاڑی خردینے سے قبل آئل لیکیج کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں اور اگر آئل لیکیج کا مسئلہ آپ کو نظر آجائے تو ہرگز گاڑی نہ خریدیں۔ اگر گاڑی کا مالک اپنی کار کو واش کر کے آپ کو فروخت کررہا ہو تو چیک کرنے کے لیے آپ گاڑی کو 5-10 منٹ تک ڈرائیو کریں اور نارمل درجہ حرارت پر کار کے انجن کو دوڑائیں۔ انجن کے کسی حصے سے آئل لیکیج ہونی لگ جائے تو گاڑی خریدنے کا ارادہ فوراً بدم ل دیں۔

2- زنگ آلود گاڑی::گاڑی کے پہیوں کے پلرز ، باڈی پینل، ریڈی ایٹر سپورٹ یا گاڑی کی باڈی پر کسی بھی جگہ زنگ موجود ہو تو ہر گاڑی خریدنے سے پہلے تھوڑا سوچ لیں۔ دراصل زنگ گاڑی کے جسم کو بہت کمزور بنا دیتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ بہت خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

3- سیکنڈ ہینڈ گاڑی کے انجن سے غیر معمولی آوازیں::گاڑی کے شوقین افراد پرانی کار خردیتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ اگر گاڑی کے انجن سے غیر معمولی آوازئیں آئیں تو گاڑی کے مالک سے معذرت کرلیں۔ ان شوروں کا مطلب یہ ہے کہ انجن کی حالت ٹھیک نہیں ہے، اور یہ کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا، انجن سے کسی بھی طرح کے شور کو جانچنے کے لئے چند منٹ گاڑی ڈرائیو کرلیں۔

4- جلد بازی سے کام نہ لیں::کسی گاڑی کو خریدنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو جلد بازی میں کیے گئے فیصلے پر بعد میں پچھتانا پڑے۔ معلومات اکھٹا کرنے کے لٸے کار ایکسپرٹس سے مناسب وقت لیں۔

About admin

Check Also

سونا مزید سستا ہو گیا، ایک ہی دن میں قیمت میں اتنی کمی کہ خریداروں کی موج لگ گئی قیمت جان کر آپ بھی دوڑ لگا دیں گے

اسلام آباد((نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سونا مہنگا ہونے سے کئی لوگ شادی کے انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com