Home / انٹرنیشنل / ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا!امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی

ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا!امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انٹر بینک میں مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158.10 سے کم ہو کر 158.04 روپے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 30پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.35روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.20روپے ہو گئ

ی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158روپے اور قیمت فروخت158.60روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید2.30روپے کی نمایاں کمی سے 192.30روپے سے گھٹ کر190روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید4.10روپے کی کمی سے222.60روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت224روپے سے گھٹ کر220.50روپے ہوگئی۔‎

About admin

Check Also

فون نہ کرنےوالے اب ملنے کو بے تاب ہیں۔۔ امریکی صدر اورعمران خان کی ملاقات کب اور کہاں ہونےوالی ہے۔۔پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں ،پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر

فون نہ کرنےوالے اب ملنے کو بے تاب ہیں۔۔ امریکی صدر اورعمران خان کی ملاقات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com