اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کچھ گھنٹوں کی دوری پر ۔ خرید و فروخت کا سلسلہ جاری۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی امیدوار عباسی آفریدی کے مبینہ مڈل مین عادل شاہ کی وٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی ۔ عادل شاہ کی پی ٹی آئی ایم این اے عبدالسلام آفریدی کو خریدنے کررہا ہے ۔ لیگی امیدوار
عباسی آفریدی کے مبینہ مڈل مین عادل شاہ نے وٹس ایپ چیٹ میں ایم این اے سے ووٹ خریدنے کی متعلق بات چیت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالسلام اآفریدی نے کہا کہ حالات بہت خراب ہے کوئی کسی پر اعتماد نہیں کرتا ایسا نہ ہو ہم دونو ں خراب ہوجائیں۔ جس کے جواب میں عادل شاہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا میں آپ کو ایک سو فی صد گارنٹی دونگا آپ کی عزت وقار ہمارے لئے قابل قدر ہے ۔ عادل شاہ نے مزید لکھا کہ میرا کمیشن 50 پرسنٹ ہوگا مجھے اس میں صرف 30 لاکھ ملے گا