Breaking News
Home / انٹرنیشنل / سری نگر جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

سری نگر جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے، ایک جانب بھارت میں کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب 590 روز سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں،

ایسے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اردو نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے یہ ویڈیو سری نگر میں جامع مسجد کی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کی اجازت اور ان کی متوقع آمد پر جامع مسجد سری نگر میں مقامی کشمیری ان کی رہائی اور آزادی کے نعرے بلند کر رہے ہیں، مسجد میں جہاں ایک جانب آزادی کشمیر کے لئے نعرے بلند کئے جا رہے ہیں تو وہیں پر سری نگر کی جامع مسجد جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی مظالم سے تنگ بھارتی پاکستان سے الحاق کے خواہش مند ہیں۔

About admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں، امریکی اخبار نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد….)معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com