Home / انٹرٹینمنٹ / 2 بیٹیوں کی شادی کے روز باپ کی دعوت ولیمہ، گوجرانوالہ میں انوکھی شادی

2 بیٹیوں کی شادی کے روز باپ کی دعوت ولیمہ، گوجرانوالہ میں انوکھی شادی

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں دو بیٹیوں کی شادی کے موقع پر باپ بھی دلہا بن گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی چوہدری شوکت منیر نے اپنی دوبیٹیوں کی شادی تو کی ہی مگر خود بھی دلہا بن کر اپنی دعوت ولیمہ میں شریک ہوا۔چوہدری شوکت منیر کی دس بیٹیاں ہیں آٹھ شادی شدہ ہیں اور اب انہوں نے آخری دو بیٹیوں کی شادی کی،

اپنی بیٹیوں کے اصرار پر انہوں نے خود بھی شادی کر لی، چوہدری شوکت منیر نے اپنے نئے جیون ساتھی کے ہمراہ بیٹیوں کواپنے گھر سے رخصت کیا۔چوہدری شوکت منیر کی عمر 55 سال ہے اور انہوں نے پانچ شادیاں کی ہیں، ان کا ایک بیٹا اور دس بیٹیاں ہیں، بیٹا بھی شادی شدہ ہے، چوہدری شوکت منیر کے 32 نواسے نواسیاں ہیں اور ایک پوتا ہے۔چوتھی بیوی کی طبی موت کے بعد چوہدری شوکت منیر کی آخری دو بیٹیوں کی خواہش تھی کہ ان کا باپ شادی کرلے ان کا کہنا تھا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب ان کاباپ شادی کرے گا، بیٹیوں کی ضد کے سامنے وہ مجبور ہو گیا اور اس نے پانچویں شادی کر لی اور اپنی دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کے ہمراہ دونوں باراتوں کا استقبال کیا اور اپنی بیٹیوں کو اپنی نئی دلہن کے ہمراہ گھر سے رخصت کیا۔

About admin

Check Also

جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com