میانوالی (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان کے مشہور فوک گلوکار شفااللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ، شفااللہ روکھڑی کا شمار ملک کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا تھا اور انکے گائے گانے عوام میں بے حد مقبولیت رکھتے تھے ۔ شفااللہ خان روکھڑی کا تعلق
میانوالی کے علاقہ روکھڑی سے تھا اور وہ کچھ عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے ۔ شفااللہ روکھڑی کی تدفین انکے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی ۔